ایپکا میو ہسپتال کا ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرانے کا عزم

ایپکا میو ہسپتال کا ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرانے کا عزم

لاہور(خبرنگار)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) میو ہسپتال لاہور کا ہنگامی اجلاس صدر محمد اسلم انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ، ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس میں قاری ارشاد الرحمن شاہ صوبائی صدر پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن نے ملازمین کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر تقریب منعقد کرنے کے حوالے سے بھی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔سرکاری ملازمین کے مطالبات پر بھی بحث کی گئی جس میں صدر ایپکا لالہ محمد اسلم انصاری نے کہا کہ ملازمین کے ہیلتھ رسک الاؤنس، اپ گریڈیشن کے لئے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس میں راؤ منیر احمد، الیاس احمد وٹو، جاوید بھٹی، محمد نعیم، جیا بھگا، محمد ریاض، طالب حسین، یاسر محمود، مہر محمد عثمان، طارق خان، سید ابرار حسین، وحید احمد ، یوسف فضل، شہباز احمد ، عبدالوحید و دیگر ایپکا اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے عہدیدان نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4