نواز شریف اور مریم نواز عدلیہ پر دباؤ نہیں ڈال سکتے، شاہ زید خان

نواز شریف اور مریم نواز عدلیہ پر دباؤ نہیں ڈال سکتے، شاہ زید خان

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم شاہ زید خان نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز ٹولہ عدلیہ پر دباؤ نہیں ڈال سکتا ، پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ مہنگا پڑے گا ، نواز شریف اب جیل جانے کی تیاری کر لیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کو کنٹرول کریں، مریم نواز عدلیہ کے خلاف فرنٹ لائن پر آ کر گالیاں دینے سے باز نہیں آ رہیں ، کرپشن کا گارڈ فادر جنرل مشرف کے دور میں کیوں ڈھیر ہو گیا تھا۔

اور ملک سے باہر بھاگنے پر مجبور ہوا ، پاکستانی قوم نواز شریف کی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آنے دی گی ، نواز شریف کے خلاف فوری طور پر توہین عدالت کی کاروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کسی مجرم کو عدلیہ کے خلاف کسی کو ایک لفظ بولنے کی جرات پیدا نہ ہو ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4