ممتاز ادیب کے بیٹے کی ایجوکیٹر سکول محمڈن کیمپس میں دوئم پوزیشن

ممتاز ادیب کے بیٹے کی ایجوکیٹر سکول محمڈن کیمپس میں دوئم پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ہلال احمر پنجاب کے سابق میڈیا منیجر، ممتاز ادیب اشعر اور صحافی سید عارف نوناری کے بیٹے صمد احمد گیلانی نے ایجوکیٹر سکول محمڈن کیمپس جوہر ٹاؤن لاہور سے سالانہ امتحان جماعت ششم میں 600 میں سے 564 نمبر حاصل کر کے دوئم پوزیشن حاصل کی ہے انہوں نے 94% نمبر حاصل کئے جبکہ بیٹی سیدہ فاطمہ گیلانی نے جماعت سوئم ایجوکیٹر محمڈن کیمپس جوہر ٹاؤن لاہور سے ہی 600میں سے 597.25نمبر لیکر دوئم پوزیشن حاصل کی ہے۔
اسی طرح فاطمہ گیلانی نے 98.73222 نمبر حاصل کئے ہیں محمد احمد گیلانی اور فاطمہ گیلانی بالترتیب اول سے سوئم اور اول سے ششم جماعت تک پوزیشن ہولڈر رہنے کا اعزاز جاری رکھا ہے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پرنسپل ناصر روڈ ڈائریکٹر ہاجرہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔