قومی چوروں کا احتساب نہ ہو ا تو انقلاب اٹل ہے،جمیل گوندل

قومی چوروں کا احتساب نہ ہو ا تو انقلاب اٹل ہے،جمیل گوندل

لاہور(پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل نیویارک کے صد ر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ اگر قومی چوروں کابے رحم احتساب نہ ہواتوپھرپاکستان میں انقلاب اٹل ہے۔قومی لٹیروں کابیانیہ بدزبانی کاغماز ہے ،بدعنوان عناصر احتساب کے ڈر سے بدزبانی پراترآئے ہیں مگر وہ یادرکھیں ان کی بدزبانی سے ان کی بدعنوانی کے سیاہ کرتوت نہیں چھپ سکتے ۔چورآسیب کی طرح نیب حکام کوڈرانے اوردھمکانے کے درپے ہیں۔

مگر باضمیر نیب حکام ان سے مرعوب نہیں ہوں گے۔نیویارک میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد جمیل گوندل نے مزید کہا کہ 1971ء میں نفرت اورنفاق کی سیاست نے ہمارا محبوب ملک توڑاتھا،دشمن ملک بھارت آج بھی ہماری سا لمیت کونقصان پہنچانے کی نیت سے گھات لگائے بیٹھا ہے۔سیاسی قیادت کواس وقت دفاعی قیادت کی پشت پرکھڑے ہوناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل کئی دہائیوں سے بنگلہ دیش میں متحدہ پاکستان کے حامیوں کوبیدردی سے قتل کیا جارہاہے۔بنگلہ دیش کی بھارت نواز حکومت نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں مگرمقتدرقوتیں خاموش ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...