رضاربانی کا سراج الحق کو فون،بطور امید وار چیئرمین سینٹ حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا

رضاربانی کا سراج الحق کو فون،بطور امید وار چیئرمین سینٹ حمایت کرنے پر شکریہ ...

لاہور (آن لائن) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے مرکزی وزیر سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، رضا ربانی نے اس رابطے کے دوران سراج الحق کی طرف سے بطور امیدوار چیئرمین سینٹ کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت سینٹ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، ٹیلی فونک گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں اگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے متفقہ امیدوار سامنے نہ لایا گیا تو ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں ہاؤس ٹریڈنگ سے بچنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو رضا ربانی پر بطور متفقہ امیدوار اتفاق کر لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس فارمولے سے ملک سیاسی بحران سے بچ جائے گا۔ رضا ربانی نے بطور چیئرمین سینٹ اپنی کارکردگی کا بہتر نمونہ پیش کیا ہے۔

رضاربانی

مزید : صفحہ آخر