شہباز شریف کی امام کعبہ سے شستہ عربی میں گفتگو،الشیخ صالح بن محمد آل طالب کی وزیراعلیٰ کی عربی دانی پر خوشگوار حیرت

شہباز شریف کی امام کعبہ سے شستہ عربی میں گفتگو،الشیخ صالح بن محمد آل طالب کی ...

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب سے ملاقات میں شستہ عربی میں روانی سے گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ کی عربی زبان میں گفتگو پر امام کعبہ نے خوشگوار حیرت کا اظہارکیا ۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران لاہور سمیت پنجاب میں بھرپور ترقیاتی سرگرمیوں پر شہبازشریف کی غیرمعمولی صلاحیتوں کو سراہا۔ امام کعبہ نے کہا کہ میں گزشتہ برس بھی لاہور آیا تھا اور اس شہر کو ترقی یافتہ اور جدید شہروں جیسا پایا۔ اب میں دوبارہ آیا ہوں تو لاہور کو مزید بہتر دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت محنت سے کام کر رہے ہیں۔

گفتگو

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...