عمران خان مریم نواز سے خائف ، انکے ٹویٹ واضح ثبوت : مریم اورنگزیب

عمران خان مریم نواز سے خائف ، انکے ٹویٹ واضح ثبوت : مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن)وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے مسلم لیگ (ن)وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عدا لتو ں کے تمام فیصلے کھلے دل سے تسلیم کئے،عمران خان کیخلاف کوئی فیصلہ آجائے تو وہ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں، جلد اتحادیوں سے مل کر چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا اعلان کرینگے،عمران خان کو مریم نواز کا خوف ہے انکے ٹویٹ کا جواب انکے خوف کو ظاہر کرتا ہے، گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں انکا مزید کہنا تھا آج بھی نیب کے ریفرنس نامکمل ہیں اسلئے ضمنی ریفرنس آر ہے ہیں ، نوا ز شریف کو کسی کرپشن کے جرم پر بے دخل نہیں ،اقامے پر نکالا گیا اور پارٹی صدارت سے ہٹا یا گیا، نواز شریف نے عوام سے جو وعدے کئے پورے کر کے دکھائے، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،موٹر ویز کا جال بچھایا، توانائی بحران سے نکالا، عوام کے ووٹ کے تقدس کا وعدہ بھی پورا کر ینگے، مسلم لیگ ن کو جتنا کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے وہ اتنی زیادہ مضبو ط ہو رہی ہے،ہم پر کرپشن کا الزام لگانے والے صرف الزام تر ا شی کی سیاست جانتے ہیں، شہباز شریف کے ترقیاتی کاموں کو دوسرے صوبوں والے رشک سے دیکھتے ہیں، عوام ان کو ووٹ دینگے جنہوں نے ان کی خدمت کی ہے، پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے پاکستانی عوام کے ٹیکس سے دیوالیہ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں، عمران خان جو جھو ٹ بولتے ہیں وہ کے پی کے میں کارکردگی سے نظر ہٹانے کیلئے ہوتاہے ،عمران خان پرانی دستاویز ات دکھا کر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کو شش کر رہے ہیں عمران خان نے عدالت میں تسلیم کیا دستاویزات جعلی ہیں،عمران خان جھوٹ بولتے اوردوسروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں لیکن عوام ان پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، عمران خان نے بجلی کے بل کینٹینر پر جلائے اور ہنڈی سے پیسہ منگوانے کی تلقین کی ،عمران خان نے خود ہنڈی سے پیسہ منگوایا ہو گا اور عوام کو بھی اسی کا کہا، بلوچستان میں وزیراعلی کی تبدیلی کیلئے جو کچھ کیا گیا اوراب جو کیا جا رہا ہے وہ سب عوام دیکھ رہے ہیں،ن لیگ نے ایک بھی ہارس ٹریڈنگ کی ہے تو بتائیں،چودھری سرورنے 44ووٹ کیسے لئے ،عمران اس پر ٹویٹ کر یں ، ہم سب نے مل کر معاشرے کو برداشت والے معاشرے کی طرف لیکر جانا ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...