منی لانڈرنگ کیس،شعیب شیخ کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

منی لانڈرنگ کیس،شعیب شیخ کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

کراچی (آئی این پی ) ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی،ملزم پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ ہفتہ کو ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو شعیب شیخ کی عدالت میں عدم پیشی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ شعیب شیخ کی طبیعت خراب ہے،سماعت ملتوی کردی جائے۔جج نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاپربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں میں سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کے احکامات نظراندازکردوں۔اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ سٹی کورٹ میں جان کوخطرہ ہے،مقدمہ کسی اورجگہ منتقل کیاجائے۔عدالت نے شعیب شیخ کیخلاف کیس کی سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی اور ریمارکس دیئے ہیں کہ آئندہ سماعت پرملزم پرفردجرم عائد کی جائیگی۔

شعیب شیخ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...