کراچی،بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین، پانی اور لیزر لائٹ کی زبردست فارمنس

کراچی،بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین، پانی اور لیزر لائٹ کی زبردست فارمنس

کراچی (خصوصی رپورٹ)بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین کراچی کے شہریوں کو مسحور کررہے ہیں،250+فاؤنٹینز،2واٹر سکرینز،6 لیزر گرین اور 350 LEDلائٹنگ پراجیکشنز،2 HD4kویڈیو پراجیکٹرز،180فٹ بلند فاؤنٹینز ہیں۔بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور کراچی کے شہریوں مسحورکر رہے ہیں۔ پانی اور لیزر لائٹ کی زبردست ڈانس پرفارمنس ہو رہی ہے اب ہر اتوار شام 7 بجے سے 10 بجے تک بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین کے شو منعقد کیے جارہے ہیں۔بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین کراچی کے سیاحتی مقامات میں ایک زبردست اضافہ ہے۔250+فاؤنٹینز،2واٹر سکرینز،6 لیزر گرین اور 350 LEDلائٹنگ پراجیکشنز،2 HD4kویڈیو پراجیکٹرز،180 فٹ بلند فاؤنٹینزدیکھنے والوں پر اپنا سحر طاری کررہا ہے۔بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین دنیا کی بہترین واٹر ونڈرز کے شہرہء آفاق خالقوں کی تخلیق ہے جنہوں نے سنگاپور سینٹوزا،شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک،فیوچرو سکوپ فرانس، دبئی فاؤنٹین اور دبئی کینال واٹر فال کی تعمیر میں حصہ لیا ہے۔بحریہ ٹاؤن میں موجود کارنیول ایریامیں، جہاں دنیا بھر کے مشہور ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ برانڈز اور پاکستان کے تمام چٹ پٹے کھانوں کے سٹالزہیں، بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین کے شوز کے موقع پر خوب رونق لگ رہی ہے۔بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین کے باقاعدہ شوز سے بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اور کراچی کے شہری بہت پرجوش ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...