رضا ربانی کو سینیٹ کی ٹکٹ بلاول کے کہنے پر ملی،خواجہ آصف

رضا ربانی کو سینیٹ کی ٹکٹ بلاول کے کہنے پر ملی،خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ(بیورورپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے آصف زرداری نے رضاربانی کوسینیٹ کی ٹکٹ بھی بلاول بھٹو کے کہنے پر دی ۔ لوگ اقتدار کیلئے صبح کچھ اور شام کو کچھ کرتے ہیں، عمران خان نے زرداری کیخلاف بات کی،مگر13 سینیٹرز دے دیئے، عوام کو عمران کا معیار معلوم ہے، وہ اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ بینظیر اور بھٹو سے وابستہ لوگ زرداری کے وارے میں نہیں، آصف علی زرداری ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر کے وفاداروں کی مخالفت کرتے ہیں ۔ اقتدار کیلئے عمران خان ہر حد پار کر سکتے ہیں تاہم چیئرمین سینٹ لانے کیلئے کسی کی بھی چالاکیاں کام نہیں آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سیالکوٹ میں حاجی پورہ روڈ پر ایگزیکٹو پاسپورٹ آ فس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا عمران خان چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے موقع پر آصف علی زرداری کیلئے 13 سینیٹرز کا چڑھاوا چڑھارہے ہیں وہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے ہر حد پار کر سکتے ہیں ۔ عمران خان اور آصف علی زرداری سمیت تمام مخالفین چیئرمین سینٹ لانے کیلئے متحرک ہیں تاہم کسی قسم کی چالاکیاں کام نہیں آئیں گی۔ بیشتر مسلمان ممالک کی طرح شام میں بھی امریکہ نے جنگ کا ماحول پیدا کر رکھا ہے جس کا ہمیں مل کر حل تلاش کرنا ہو گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -