چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابن کا شیڈول جاری

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابن کا شیڈول جاری

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس 12 مارچ کو 10بجے صبح طلب کر لیاہے۔ اجلاس میں نو منتخب سینٹرز حلف اٹھائیں گے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے 12 مارچ کو ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا ایجنڈا جاری کیا ہے ۔یعقوب خان ناصر بطور پریزائیڈنگ افسر اجلاس کی صدارات کریں گے،نو منتخب سینیٹرز کے حلف کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا۔اجلاس ملتوی ہونے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے نامزدگی فارم جمع کرائے جائینگے جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے سینیٹ کا اجلاس دوبارہ شام 4 بجے ہوگا ۔اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدواروں کے نا مو ں کا اعلان کیا جائیگاجس کے بعد سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے انتخاب ہوگا۔ جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے نتائج کا اعلان کیا جائیگا اور نتائج کے اعلان کے بعد اسی دن ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...