پاکستان ہمارا دوسرا گھر اور اس کی فورسز عالم اسلام کیلئے باعث فخر ہیں : امام کعبہ

پاکستان ہمارا دوسرا گھر اور اس کی فورسز عالم اسلام کیلئے باعث فخر ہیں : امام ...

شیخوپورہ/لاہور(بیورورپورٹ،ایجوکیشن رپورٹر) امام کعبہ الشیخ ڈا کٹرصا لح بن محمد بن طالب نے کہا ہے کہ پاکستان کی فورسز عالم اسلام کیلئے قوت اور فخر کا باعث ہیں، سعوی حکومت اور عوام ہمیشہ پاکستان پر فخر محسوس کر تے ہیں ،موٹروے پولیس عوام کے سفری راستوں میںآسانیاں پیدا کررہے ہیں اور محنت سے کام کرنے والوں کے درمیان آکر ناقابل یقین خو شی ہو رہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعدالمالک وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکر یم ، آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام ، ایڈ یشنل آئی جی خالد محمود، ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد، ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ ، ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک ، ڈی آئی جی محبوب عالم ، ایس ایس پی کامران عادل ، ایس ایس پی مسرور عالم ، ایس ایس پی سیلمان ، ایس ایس پی شہر یار ، ایس ایس پی حشمت کمال، صدر پی ایف یو جے رانا عثمان ، صدر شہباز احمد خان، محمد ارشد شیخ، سلطان حمیدراہی ، جاوید معراج ، عظیم احمد یزدانی ، سجاد اخترسندھو،محسن رضا شاد، سیف الرحمن سیفی ، شہباز بیگ ، چودھری محمد شفیق ، شیخ ایوب،سلمان ارشد شیخ ودیگربھی موجود تھے۔ امام کعبہ الشیخ ڈا کٹرصا لح بن محمد بن طالب نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کا دوسرا گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ دو آنکھوں پر جہنم حرام ہے ایک وہ جس میں اللہ کے خوف سے آنسو نکلیں اور ایک وہ جو راستوں کی حفاطت کرے اور موٹروے پولیس بھی یہی کام کر تی ہے اور یہ ایک جہاد کی قسم ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکر یم نے کہاکہ امام کعبہ کو عوام اور پاکستانی حکومت کی طر ف سے خوش آمدید کہتے ہیں موٹروے پولیس کے نوجوان محنت اور اخلا ص سے کام کرنے کی وجہ سے حادثات میں 70%سے زائد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ موٹروے پولیس میں رشوت صفر ہے یہ ہم سب کے قابل فخر ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کو عز ت کا نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ وہ حر مین کی حفاطت اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت کر تا ہے ۔ پاکستان پر جب بھی کو ئی آفت آئی سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیااور دوستی کا حق ادا کیا ۔بعدازاں جامعہ اشرفیہ لاہور میں نماز مغرب کی امامت کے بعد طلباء اور حاضرین سے خطاب میں امام کعبہ نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ میں دینی تعلیم حاصل کرنا بہت بڑی سعادت ہے اور یہاں کے طلبا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلامی شریعت اور سنت کی اتباع کرتے ہوئے اپنی زندگی گذاریں ۔جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے اپنے خطاب میں امام کعبہ اور دیگر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اشرفیہ اور پاکستان کے دیگر ہزاروں مدارس دینی تعلیم کے میدان میں بہترین خدمت سرانجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے دینی مدارس اور سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں باہمی تعلقات اور تعلیم کے شعبہ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید آگے بڑھانا ہوگا۔

امام کعبہ

مزید : صفحہ آخر