لاہور سے جدہ کیلئے ہفتے میں 4فلائٹس ، 46کلووزن لانے کی اجازت

لاہور سے جدہ کیلئے ہفتے میں 4فلائٹس ، 46کلووزن لانے کی اجازت

لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم،تصاویر:ایوب بشیر)کویت ائیر ویز لاہور سے جدہ کے لیے ہفتے میں چار فلائٹس چلا رہی ہے ،کویت میں صرف دو گھنٹے رکنا پڑتا ہے ،ہماری روانگی اور واپسی دن کے وقت ہوتی ہے ،46کلو وزن لانے کی اجازت ہے ،لاہور سے نیو یارک ،لندن، روم،جینوا،استنبول،ریاض،مدینہ منورہ ،جدہ،دوحہ،گلف کی تمام ریاستوں میں ہماری فلائٹس جا رہی ہیں ،کویت ائیر ویز عمرہ اور حج کے لیے خصوصی کرائے متعارف کرا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار کویت ائیر ویز کے ڈسٹرکٹ منیجر سید عامر قوسیں نقوی نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا،انہوں نے کہا کہ کویت ائیر ویز کے نئے جہاز عمرہ زائرین اور عازمین حج کی خدمت اور رہنمائی کے لیے اپنے پروفیشنل سٹاف کے ساتھ موجود ہیں،نقوی نے کہاہم ٹریول ایجنٹ کو خصوصی پیکج دیتے ہیں ،ڈسٹرکٹ منیجر نے بتایا کہ میں گزشتہ 30سال سے ٹریول ٹریڈ سے وابستہ ہوں،ٹریول ٹریڈ کی خدمت کر رہا ہوں،انہوں نے کہا کویت ائیر ویز کی خصوصیت ہے کہ ہمارا پروفیشنل سٹاف خدمت اور رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہا ہے ہماری واحد ائیرلائنز ہے جو23کلو کے دو بیگ یعنی 46کلو وزن لانے اور لے جانے کی اجازت دیتی ہے ،انہوں نے کہا ہم رمضان عمرہ اور حج 2018ء کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرا رہے ہیں، قوسین نقوی نے بتایا کہ کویت ائیر ویز کی آن لائن بکنگ کی سہولت موجود ہے ،لاہور ائیر پورٹ پر ہمارا تجربہ کار اور پروفیشنل سٹاف رہنمائی اور خدمت کرتا ہے ،سعودی عرب کے لیے ہماری فلائٹ کا درمیان میں دو گھنٹے کا سٹے ہوتا ہے ۔

سید عامر قوسیں نقوی

مزید : صفحہ آخر