محکمہ تعلیم کا طلبا کی کم انر ولمنٹ پر جنرل و کامرس کالجز کر پرنسپلز کیخلاف کارروائی کا حکم

محکمہ تعلیم کا طلبا کی کم انر ولمنٹ پر جنرل و کامرس کالجز کر پرنسپلز کیخلاف ...

لاہور(حافظ عمران انور)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے جنرل کیڈراور کامرس کالجز میں طلباء کی کم تعداد پر ایکشن لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ایچ ای ڈی نے سرکاری کامرس کالجز میں طلباء کی کم انرولمنٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی آئی کالجز کو کم انرولمنٹ والے کالج سربراہان کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات دیدیئے ۔اس ضمن میں کامرس کالجز میں طلباء کی انرولمنٹ میں اضافے کے لئے ڈی پی آئی کالجز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کالجز سربراہان کے علاوہ کالجز میں عارضی طور پر رکھے گئے سی ٹی آئیز اور مستقل اساتذہ کی ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد بھی کروائیں اس حوالے سے صوبے کے 576 جنرل کیڈر کالجز اور 125 کامرس کے پرنسپلز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ایچ ای ڈی کی جانب سے ڈی پی آئی کو بھیجے گئے مراسلے میں پنجاب بھر کے جنرل کیڈر اور کامرس کالجز کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ہر حال میں طلباء کی انرولمنٹ کا ہدف پورا کرنے کیلئے ورکشاپ اور سیمینار منعقد کروانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور مذکورہ ورکشاپ میں کالج سربراہان اوراساتذہ کو انرولمنٹ بڑھانے کا ٹارگٹ دیا جائے ۔مراسلے میں کامرس کالجز میں کمپیوٹر کلاسز کے اجرا پر مکمل عمل درآمد کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔مراسلے کے مطابق ورکشاپ میں حاضر نہ ہونے والے کالجز پرنسپلز اور اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

محکمہ تعلیم /کارروائی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...