اطالوی بحریہ کے سربراہ کانیول اکیڈمی کا دورہ، حکام سے ملاقاتیں

اطالوی بحریہ کے سربراہ کانیول اکیڈمی کا دورہ، حکام سے ملاقاتیں

اسلام آباد(آئی این پی)اطالوی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل والٹر کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا ‘ ایڈمرل والٹر نے اپنے دورے کے دوران نیول ہیڈ کوارٹرز ‘ جہاز پی این ایس ذوالفقار اور پاکستان نیول اکیڈمی کا دورہ کیا اور حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ایڈمرل والٹر نے کہا کہ امن و استحکام کے فروغ میں پاک بحریہ کا کردار لائق تحسین ہے۔ ہفتہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اطالوی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل والٹر کا دورہ پاکستان اختتام پذیر ہو گیا۔ دورے کے پہلے مرحلہ میں اطالوی نیول چیف نے نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ آخری مرحلہ میں ایڈمرل والٹر نے کراچی میں فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں۔ ایڈمرل والٹر نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اطالوی بحریہ کے چیف نے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔ ایڈمرل والٹر نے کہا کہ امن و استحکام کے فرو غ میں پاک بحریہ کا کردار لائق تحسین ہے۔

ملاقاتیں

مزید : صفحہ آخر