پنجاب میں غریب بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے سیٹلائٹ سکول سسٹم متعارف

پنجاب میں غریب بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے سیٹلائٹ سکول سسٹم متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم غریب بچوں کی تعلیم کے لئے سیٹلائٹ سکول نظام متعارف کرا دیا، سکول ان علاقوں میں کھولاجائے گا جہاں پہلے سے کوئی سکول موجود نہیں ہونگے، فیصلے سے 2 لاکھ بچے مستفید ہونگے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے گلی محلوں میں رہنے والے غریب بچوں کی تعلیم کا بندوبست کرنے اور بچوں کی انرولمنٹ میں اضافے کیلئے سیٹلائٹ سکول متعارف کرا دیئے ہیں جہاں علاقے کے غریب بچوں کو پڑھایا جائے گا ۔سیٹلائٹ سکول ان علاقوں میں کھولے جا ئیں گے جہاں ایک کلومیٹر کی دوری پر پہلے سے کوئی سکول موجود نہیں ہوگا جبکہ یہ سکول متعلقہ علاقے کے اے ای اوز کی منظوری سے کھولے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ سیٹلائٹ سکول کا خرچ فروغ تعلیم فنڈ سے اداکیا جائے گا۔ جس میں 30 سے 35 بچوں پر ایک ٹیچر قریبی سکول سے لگایا جائے گا۔ سیٹلائٹ سکول کیلئے جگہ علاقے کے مخیرحضرات یا دینی مدارس سے حاصل کی جائے گی۔
سیٹلائٹ سکول سسٹم

مزید :

صفحہ آخر -