اسلام آبادہائیکورٹ ،جماعۃ الدعو ۃپر پابندی کاصدارتی آرڈیننس چیلنج

اسلام آبادہائیکورٹ ،جماعۃ الدعو ۃپر پابندی کاصدارتی آرڈیننس چیلنج

اسلام آباد(آن لائن)جماعۃ الدعو ۃ کے امیر حافظ سعید نے اپنی جماعت پر پابندی کے صدارتی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فروری 2018 میں صدرِ مملکت ممنون حسین نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا تھا جس کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے جانے والی کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کو پاکستان میں بھی قابل گرفت قرار دے دیا گیا۔اس ترمیم کے تحت حافظ سعید سے تعلق رکھنے والی جماعت الدعوتہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم گروپ قرار دیا گیا تھا۔حافظ سعید کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کیے جانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے صدر کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکریٹری قانون، کابینہ ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹسز جاری کردیے۔انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے آرڈیننس میں دفعہ 11 بی اور 11 ای ای میں ترمیم کی گئی، جس میں 11بی میں کالعدم گروپوں کے ضوابط جبکہ 11 ای ای میں افراد کی فہرست کی وضاحت کی گئی تھی۔

جماعۃ الدعو ۃ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...