جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، ایل او سی پر بھارت کی فائرنگ سے 4شہری زخمی

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، ایل او سی پر بھارت کی فائرنگ سے 4شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آن لائن) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی ،سول آبادی پر فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوگئے ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر ہفتے کے روز بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے 82 ایم ایم گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 شہری شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر کے بعد پاک فوج نے بھی فوری حرکت میں آتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔ جبکہ متعدد بھارتی فوجیوں کے جہنم واصل ہو جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ایل اوسی فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -