ڈی جی ایل ڈی اے کو شادی ہالوں سے متعلق نظرثاثی پالیسی ایک ماہ میں پیش کرنے کا حکم

ڈی جی ایل ڈی اے کو شادی ہالوں سے متعلق نظرثاثی پالیسی ایک ماہ میں پیش کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو شادی ہالوں سے متعلق نظرثاثی شدہ پالیسی بنا کر ایک ماہ میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شادی بیاہ اور فوتگی جیسے معاملات کے لئے چھوٹے شادی ہالوں کو بھی پالیسی میں شامل کیا جائے، جو شادی ہال یا فنکشن سینٹر اس پالیسی کے تابع نہیں آئے گا اسے گرا دیاجائے گا۔عدالت نے واضح کیا کہ جس کمرشل عمارت کا نقشہ کسی اور مقصد کیلئے منظور کرایا گیا ،اسے شادی ہال میں تبدیل کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔
شادی ہال پالیسی

مزید :

صفحہ اول -