آرٹیکل63(1)سی کی تشریح کیلئے اٹھائے گئے نکتے سے بیرون ملک مقیم میری بیٹی کا بڑا نقصان ہوگیا ،چیف جسٹس

آرٹیکل63(1)سی کی تشریح کیلئے اٹھائے گئے نکتے سے بیرون ملک مقیم میری بیٹی کا بڑا ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )دوہری شہریت کیس کی سماعت کے دورا ن ایک موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے خوش گوار موڈ میں کہا کہ ہم نے آئین کے آرٹیکل63(1)سی کی تشریح کے لئے جو نکتہ اٹھایا ہے اس سے میری بیرون ملک مقیم بیٹی کا بھی بڑا نقصان ہوگیا ہے ،غیر ملکی شہریت رکھنے والی اپنی صاحبزادی کے حوالے سے چیف جسٹس نے کہا کہ میری بیٹی نے کہا تھا کہ بابا میں پاکستان واپس آکر سیاست میں حصہ لوں گی اور الیکشن لڑوں گی ،اگر لارجر بنچ نے یہ فیصلہ دے دیا کہ ایک دفعہ پاکستان کی شہریت چھوڑنے یا دوسرے ملک کی شہریت اختیار کرنے کے بعد دوبارہ پاکستانی شہریت لینے پر بھی کوئی شہری الیکشن نہیں لڑسکتا تو پھر میری بیٹی کی خواہشات کا بھی بیڑا غرق ہوجائے گا۔

بیٹی کانقصان

مزید : صفحہ اول