جنرل باجوہ کا مشرقی سرحد پر پنوں عاقل کے آپریشنل علاقے کا دورہ

جنرل باجوہ کا مشرقی سرحد پر پنوں عاقل کے آپریشنل علاقے کا دورہ

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشرقی سرحد پر پنوں عاقل کے آپریشنز علاقے کا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریف کیا گیا ۔آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور فوجیوں کے بلند مورال کو سراہا۔قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف نے بطور مہمان خصوصی آل پاکستان مہران شوٹنگ چیمپئن شپ کو دیکھنے کیلئے صالح پٹ کا دورہ کیا ۔پاک فوج نے چارروزہ چیمپین شپ جیت لی ۔آرمی چیف نے سویلین فائررز کی دلچسپی اور اعلی شوٹنگ کے معیارات کی تعریف کی ۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ،علاقے سے دیگر مہمان شخصیات،کمانڈر کراچی کور لفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا ،جی او سی پنوں عاقل ڈویژن میجر جنرل ظفر اللہ خان اور دیگر سول ملٹری حکام اس موقع پر موجو تھے ۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...