چیف جسٹس صاحب ، حکومتی کارکردگی جانچنا عوام کا کام ہے : احسن اقبال

چیف جسٹس صاحب ، حکومتی کارکردگی جانچنا عوام کا کام ہے : احسن اقبال

نارووال، اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر شہبا ز شریف کی تصاویر کا نوٹس لینے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی جانچنا آئندہ انتخابات میں صوبہ کے عوام کا کام ہے،گزشتہ روزسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا عزت ماب چیف جسٹس صاحب، پنجاب حکومت کی کارکردگی جانچنا آئندہ انتخابات میں پنجاب کے عوام کا کام ہے، آپ عام انتخابات سے قبل اس طرح کے بیانات کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا عدلیہ ایک سیاسی جماعت ہے؟وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان اور آصف زرداری اس طرح کے بیانا ت دے سکتے ہیں، عدلیہ کاسیاست زدہ ہونا ہمارا مشترکہ نقصان ہوگا۔قبل ازیں نارووال میں ڈسٹر کٹ کوار ڈی نیشن کمیٹی کے اجلا س کی صد ا رت کر تے ہو ئے وفا قی وزیر دا خلہ پر وفیسر احسن اقبا ل کاکہنا تھا مفا د عا مہ کیلئے شر وع کی گئی سکیمو ں کو جلد مکمل کیا جا ئے ،تر قیا تی کا مو ں میں کو ا لٹی ہر صور ت یقینی بنا یا جا ئے اس پر کسی قسم کی غفلت یا کو تا ہی بر دا شت نہیں کی جا ئے گی ،ضلع بھر میں صحت ،تعلیم ،لا ئیو سٹا ک ،سپو رٹس و دیگر تر قیا تی کا مو ں کا جا ل بچھا دیا گیا ہے جس کی و جہ سے ضلع نارووا ل پنجا ب کے بہتر ین اضلا ع میں شمار ہو نے لگا ہے ۔اجلا س میں ڈ پٹی کمشنر علی عنا ن قمر ،چیئر مین میو نسپل کمیٹی سید اظہر الحسن گیلا نی کے علا وہ متعلقہ محکمو ں کے افسرا ن نے شر کت کی ۔وفا قی وزیر دا خلہ کا مزید کہنا تھا نارووا ل کے عوا م کو اب تما م مطلو بہ سہو لیا ت اپنے ہی ضلع میں میسر آرہی ہیں اور انہیں کسی بھی حوا لے سے دوسر ے اضلا ع میں جا نے کی ضرورت نہیں، ہم نے اللہ کے فضل سے عوا م کیساتھ کیے ہو ئے وعد ے پو رے کیے ہیں ۔ سو ئی گیس ، پا سپو ر ٹ آفس ،جد ید نادرا آفس ،سپو رٹس جمناز یم ،نارووال یو نیو ر سٹی ،آئی ٹی یو نیو رسٹی و دیگر منصو بہ جا ت اسی سلسلہ کی کڑی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نارووا ل علی عنا ن قمر نے قبل از یں وفا قی وزیر دا خلہ کو ضلع میں جاری تر قیا تی کامو ں سے متعلق بر یفنگ بھی دی ۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول