سیالکوٹ میں خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

سیالکوٹ میں خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ(بیورورپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم شخص نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی جس پر پولیس نے ملز م کو گرفتار کرلیا، خواجہ آصف سے رہا کرنے کی بھی ہدایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کا ورکرز کنونشن جاری تھا جس سے وزیر خارجہ خواجہ آصف خطاب کررہے تھے۔ اس دوران شرکا میں سے ایک شخص نے خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی۔ واقعہ د یکھ کر کارکن مشتعل ہوگئے اور ملزم کو پکڑ کر زد و کوب کیا بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔دوسری جانب خو ا جہ آصف نے سیاہی پھینکنے والے شخص کو چھو ڑ نے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے سیاہی پھینکنے والے سے میری کوئی ذاتی رنجش نہیں، لگتا ہے مخالفین نے پیسے دے کر یہ کام کرایا، ایسی حر کت کرنیوالوں سے ڈرنے والا نہیں میں سپاہی ہوں سیاست میں جنگ لڑتا ہوں، سیاہی پھینکنے سے میری سیاست ختم نہیں ہوگی۔قبل ازیں سیالکوٹ ہی میں حاجی پورہ روڈ پر ایگزیکٹو پاسپورٹ آ فس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا آصف زرداری نے رضاربانی کوسینیٹ کی ٹکٹ بھی بلاول بھٹو کے کہنے پر دی ۔ لوگ اقتدار کیلئے صبح کچھ اور شام کو کچھ کرتے ہیں، عوام کو عمران کا معیار معلوم ہے، وہ اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ بینظیر اور بھٹو سے وابستہ لوگ زرداری کے وارے میں نہیں،وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر کے وفاداروں کی مخالفت کرتے ہیں ۔ عمران خان چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے موقع پر آصف علی زرداری کیلئے 13 سینیٹرز کا چڑھاوا چڑھارہے ہیں وہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے ہر حد پار کر سکتے ہیں ۔ عمران خان اور آصف علی زرداری سمیت تمام مخالفین چیئرمین سینٹ لانے کیلئے متحرک ہیں تاہم کسی قسم کی چالاکیاں کام نہیں آئیں گی۔ بیشتر مسلمان ممالک کی طرح شام میں بھی امریکہ نے جنگ کا ماحول پیدا کر رکھا ہے جس کا ہمیں مل کر حل تلاش کرنا ہو گا ۔
خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -