پچ کے حالات سپنرز کے مطابق تھے: شاہد آفریدی

پچ کے حالات سپنرز کے مطابق تھے: شاہد آفریدی

دبئی (نیٹ نیوز) کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میچ کے دوران پچ کے حالات سپنرز کے مطابق تھے جس وجہ سے اچھا پرفارم کرنے میں مدد ملی۔میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ میں بابر اعظم کو کریڈ ٹ دوں گا جنہوں نے اچھا پرفارم کیا اور میں نے میچ کے حوالے سے پلان کیا ہوا تھاسب اس کے حساب سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ جو سوچا ہو اسی کے مطابق ہوتا رہے لیکن بعض اوقات رنز کے مطابق تبدیلی کرنی پڑتی ہے جبکہ اچھی ٹیموں کے خلاف جیتنے سے خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...