ندہاس ٹی 20، بندگلہ دیش نے سنسی خیز مقابلے میں سری لنکا کو مات دیدی

ندہاس ٹی 20، بندگلہ دیش نے سنسی خیز مقابلے میں سری لنکا کو مات دیدی

کولمبو(نیٹ نیوز)ندہاس ٹی 20 سیریز میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔کولمبو میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا نے اس کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور مقررہ اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر214رنز بنائے ،ان کی اننگ میں کوسل پریرا کے 74،کوسل مینڈس 57اور اپل ترنگا کے 32ناقابل شکست رنز نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3،محمد اللہ نے 2جبکہ تسکین احمدنے ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد5وکٹوں کے نقصان پر19.4اوورز میں پورا کرلیا ان کی اننگ میں مشفیق الرحیم کے 72ناقابل شکست رنز نمایاں ہیں اس کے علاوہ تمیم اقبال 47اور لیتن داس43رنز بنا کرنمایا ں رہے۔مشفیق الرحیم کو پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا اس سیریز کا اگلامیچ12مارچ کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی