جنوبی افریقہ کی پورٹ الزبتھ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہونے لگی

جنوبی افریقہ کی پورٹ الزبتھ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہونے لگی

پورٹ الزبتھ(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بناکر20رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ نے دوسرے دن کا کھیل ایک وکٹ کے نقصان پر 39رنز سے دوبارہ شروع کیا تو 67کے مجموعے پرکگیسو ربدا29رنز بناآؤٹ ہوئے، اس کے بعد ڈین ایلگر اور ہاشم آملہ 88رنز کی شراکت داری کے بعدہاشم آملہ 56رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری طرف سے اے بی ڈیولرز مرد میدان رہے ،دن کے اختتام تک وہ 74رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں جبکہ ان کے ساتھ ورنن فلینڈر14رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ پیٹ کیومز اور مچل مارش نے دو،دو جبکہ مچل سٹارک اور نیتھن لائن نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 243رنزبناپائی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...