بڑ ے پلیئرز ٹیم میں آنے سے دباؤ بڑھنے لگا ہے: سرفراز احمد

بڑ ے پلیئرز ٹیم میں آنے سے دباؤ بڑھنے لگا ہے: سرفراز احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(نیٹ نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بڑ ے پلیئر ٹیم میں آنے لگے ہیں جن سے دباؤ بڑھنے لگا ہے۔ ’’ مین آف دی میچ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سرفراز کا کہناتھا کہ جب میں پچ پر گیا تو ساڑھے 7کی ایوریج چاہیے تھی جبکہ ریلی روسو بہت اچھا کھیلا بار بار مجھے کہہ رہا تھا کہ میں چانس لیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ کوشش کر رہے ہیں خود کو بہتر کریں ، میچ میں 10رنز ایکسٹرا بن گئے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے بہت اچھی باولنگ کی ہے اور ہمار ا ٹاپ ون میں جانے کا ٹارگٹ ہے۔واضح رہے کہ سرفراز احمد نے 31گندوں پر 45رنز بنا کر ’’ مین آف دی میچ ‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی جس طرح پی ایس ایل میں ہم نے دو سیز ن کھیلے تیسرے سیزن میں ایسی کارکردگی نہیں دکھا پار ہے۔ سیمی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈئٹرز ہم سے بہتر کرکٹ کھیلے اور جیت گئے۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد سینئرکھلاڑی ہیں انہوں نے اپنا تجربہ آزمایا اور کامیاب رہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں سپنر پرفارم نہیں کرسکے تاہم وہاب ریاض اور حسن علی کی کاردگی سے مطمئن ہوں جب بھی ٹیم کو ضرورت ہوئی انہوں نے ٹیم کو بریک تھرو دلوایا۔ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ اگلے میچز میں مختلف پلاننگ سے میدان میں آئیں گیں اور جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔