کراچی اور کوئٹہ کی فتح ، ملتان ، پشاور ہار گئے

کراچی اور کوئٹہ کی فتح ، ملتان ، پشاور ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (نیٹ نیوز) کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو با آسانی 63 رنز جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پی ایس ایل کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 188 رنز بنائے، جوئے ڈینلی 78 اور بابراعظم 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، کولن انگرام نے 8 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 29 رنز بنائے، ولجوئن نے 2 اور محمد عرفان نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں ملتان سلطان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سہیل تنویر نے 4 چھکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، احمد شہزاد 24، سنگاکارا 18، صعیب مقصود 11، کپتان شعیب ملک 6، کیرن پولارڈ 3، سیف بدر 13، ولجوئن 2، عمران طاہر 2، محمد عرفان 6 اور جنید خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، آفریدی نے 3 جبکہ محمدعرفان فور نے 2، عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف 157 رنزبنائے۔ کامران اکمل محمد نواز کی پہلی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد ڈوئن اسمتھ اور محمد حفیظ نے مل کر 56 رنز کی جارحانہ شراکت قائم کی تاہم 49 کے انفرادی سکور پر ڈوئن اسمتھ آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے 31 رنز بنائے۔ اس موقع پر کپتان سیمی اور رکی ویسلز کی 56 رنز کی شراکت نے زلمی کو قابل دفاع 157 رنز تک پہنچادیا۔ سیمی 36 جبکہ ویسلز 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ شین واٹسن نے دو جبکہ راحت علی، محمد نواز اور بین لافلن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں کوئٹہ نے 158کاہدف4وکٹ کھوکرحا صل کرلیا۔ سرفرازاحمد بہترین کھلاڑی قرارپائے سرفراز احمد اور ریلی روسو کے درمیان 74 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ شین واٹسن37،کیون پیٹرسن 21، ریلی روسو 30اور سرفراز احمدنے 45 رنزبنائے۔پشاورکے ڈاؤسن ،عمید آصف ،حسن علی،وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔