پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار

پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار

دبئی (نیٹ نیوز)پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس سے ان کی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ایک عرصے سے انجری کا شکار عمر گل رواں سال پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرکے اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا۔ تاہم بدقسمتی سے وہ ایک ہی میچ کے بعد انجری کا شکار ہو گئے اور اب کی بقیہ ایونٹ میں شرکت مشکوک نظر آتی ہے۔ملتان سلطان کے کوچ ڈین ٹام موڈی نے عمر گل کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باؤلر کے ٹخنے پر ورم آ گیا ہے لیکن ہم ان کا خیال رکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایونٹ کے اختتامی میچز کے دوران وہ ہمیں دستیاب ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...