پلان کر کے میدان میں اترے اور کامیاب رہے :عماد وسیم

پلان کر کے میدان میں اترے اور کامیاب رہے :عماد وسیم

دبئی (نیٹ نیوز)کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ میچ میں جیت ہمارے لئے بہت ضروری تھی جس کی پوری تیاری کرکے میدان میں اترے اور کامیاب بھی رہے۔ میچ کے اختتام پر گفتگومیں کہنا تھا کہ ہمارے سپنر اور بلے بازوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میچ کی دوسری اننگزمیں ملتان سلطانز کی ابتدائی بیٹنگ سے دباؤمیں رہے لیکن پر عزم تھے اگر جلد ہی بریک تھرو مل گیا تو ہمارا پلہ بھاری ہوجائے گا۔ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے ،کراچی کنگز کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جس نے بہترین پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم باؤلنگ ،بیٹنگ دونوں شعبوں میں بہترکارکردگی پیش نہیں کر سکی ، زیادہ رنز دئیے جس کا اثر ہماری بیٹنگ پر بھی پڑا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہدف کے تعاقب میں ہمار ا آغاز تو اچھا تھا لیکن وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رکنے کی وجہ سے ہمارے بلے بازدباؤمیں رہے اور غلطیاں کرتے گئے۔شعیب ملک نے کہا کہ کراچی کنگز کے پلئیرز کو بھی کریڈٹ دینا چاہوں گا جہنوں نے بہترین کاردگی دکھائی اوراپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...