سمت پٹیل نے بھی پاکستان آنے کااعلان کردیا

سمت پٹیل نے بھی پاکستان آنے کااعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (نیٹ نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے برطانوی سپنر سمت پٹیل کا کہنا ہے کہ اگر ان کی ٹیم نے پلے آف میچز کیلئے کوالیفائی کرلیا تو وہ بھی ٹیم کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔ سمت پٹیل کا کہنا تھا میں گزشتہ سال پشاور زلمی کے ساتھ پاکستان نہیں آسکا تھا جس کا بہت دکھ ہے ، غیر ملکی کھلاڑیوں نے ہمیں بتایا کہ ان کا یہ دورہ بہت شاندار رہا اور اب میں بھی موقع ملنے پر وہاں ضرور جاؤں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی ہم سب سیکھ رہے ہیں ،ہماری ٹیم آزادی سے کرکٹ کھیل رہی ہے جس کا ہر کھلاڑی رنز سکور کرنا اور وکٹیں لینا چاہتا ہے۔ پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹ آرم سپنر ظفر گوہر پاکستانی ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں ، ان کے پاس ہر طرح کی ورائٹی ہے اور بال کو سپن بھی کرتے ہیں ،مجھے یقین ہے کہ وہ انٹر نیشنل کرکٹ میں موقع ملنے پر اچھی پرفارمنس دیں گے۔