پی ایس ایل کمنٹیٹرز پاکستانی ملبوسات میں میڈیا کی توجہ کا مرکز

پی ایس ایل کمنٹیٹرز پاکستانی ملبوسات میں میڈیا کی توجہ کا مرکز

دبئی(نیٹ نیوز)پی ایس ایل میں ملکی و غیر ملکی براڈ کاسٹرز بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ ایونٹ میں شریک تمام ملکی و غیر ملکی براڈ کاسٹرز پاکستانی لباس شلوار قمیض میں ملبوس نظرآئے اور عوام اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔میچز کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے ڈینی موریسن، ڈیمن فلیمنگ، ایلن ولکنز، بازید خان، رمیز راجہ، مائیکل سلاٹر اور زینب عباس نے قومی ملبوسات زیب تن کیا اور متحدہ پی ایس ایل کے رنگ ہر سو بکھیرے۔سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے لکھا کہ’’آج کا دن روایتی اور خوشیوں سے بھرا دن ہے۔‘‘ایلن ولکنز نے لکھا کہ’’دبئی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ 2018 کے میچز میں رپورٹنگ کے فرائض انجام دے رہا ہوں۔‘‘ ملتان سلطانز کے کوچ اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’’ماشاء اللہ! ویلڈن پی ایس ایل کمنٹری ٹیم‘‘

مزید : کھیل اور کھلاڑی