شراپووا نے اپنے کوچ گرونویلڈ کو عہدے سے فارغ کر دیا

شراپووا نے اپنے کوچ گرونویلڈ کو عہدے سے فارغ کر دیا

ماسکو(نیٹ نیوز) روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا نے اپنے کوچ سوین گرونویلڈ کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ شراپووا نے 2014ء میں گرونویلڈ کی خدمات حاصل کی تھیں اور اسی سال انہوں نے فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ امریکہ میں جاری انڈین ویلز ٹینس میں انہیں پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہوں نے کوچ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ شراپووا نے کہا کہ گرونویلڈ تجربہ کار کوچ ہیں، انہوں نے چیلنجنگ اور مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا جس پر ان کی مشکور ہوں

اور میں ان کے کامیاب مستقبل کی خواہشمند ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی