انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

کرائسٹ چرچ(نیٹ نیوز)انگلینڈ نے جونی بیئرسٹو کی شاندار سنچری کو بدولت نیوزی لینڈ کو پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے جیت لی۔تفصیلات کے مطابق فیصلہ کن ون ڈے میں نیوزی لینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 223 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مچل سینٹنر67 اور ہینری نکولس 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کرس ووکس اور عادل راشد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ نے ہدف 32.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جونی بیئر سٹو نے طوفانی بیٹنگ کی اور 58 گیندوں پر سنچری داغ کر جیت میں اہم کردار ادا کیا،۔ چھ چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ ایلیکس ہیلز61 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ کرس ووکس کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی