افغانستان نے پہلی فتح کیساتھ سپر سکس کی امید زندہ کر لی
ہرارے(نیٹ نیوز)آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں افغانستان نے نیپال کو ہرا کر سپر سکس مرحلے میں پہنچنے کی امید زندہ کر لی، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے نے اپنے اپنے میچز جیت کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لیں۔ افغانستان نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر متواتر تین ناکامیوں کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی، نیپال کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.5 اوورز میں 194 رنز بناسکی، کپتان پراس خدکا 75 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد نبی نے 4، راشد خان نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں افغانستان نے ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کیا، نجیب اللہ زدران 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، اگر نیپال کل آخری میچ میں ہانگ کانگ کو ہرا دیتا ہے تو اس صورت میں افغانستانی ٹیم سپر سکس میں پہنچ جائے گی، ایک اور میچ میں زمبابوے نے ہانگ کانگ کو 89 رنز سے ہرا دیا۔ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 52 رنز سے شکست دی، کالی آندھی نے 8 وکٹوں پر 257 رنز بنائے ، روومان پاویل 101 رنز ، کپتان جیسن ہولڈر 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جواب میں آئرش ٹیم 205 رنز بناسکی۔