سری لنکن کرکٹر طلبا پر حملے کے الزام میں گرفتار

سری لنکن کرکٹر طلبا پر حملے کے الزام میں گرفتار

کولمبو(نیٹ نیوز)سری لنکن کرکٹر رامتھ رمبک ویلا کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور دو افراد پر حملے کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق رمبک ویلا کو 9 مارچ کی رات کو کولمبو سے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔سری لنکا پولیس کے میڈیا ونگ نے بھی رمبک ویلا کی گرفتاری کی تصدیق کی اور انہیں آلوتھ کیڈ مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے پیش کیا۔سری لنکن کرکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کے دو طلبا پر حملہ بھی کیا۔یہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے جب رمبکویلا کو گرفتار کیا گیا ہو، اس سے قبل ستمبر 2016 میں انہیں کولمبو میں کار حادثے میں ملوث ہونے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب سری لنکن بورڈ نے کہا کہ اگر رمبکویلا پر لگائے گئے الزامات درست ہوئے تو انہیں سخت سزا دے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...