مزمل مرتضی نے پہلی چیئرمین جوائنٹ چیفس ٹینس چیمپئین شپ جیت لی

مزمل مرتضی نے پہلی چیئرمین جوائنٹ چیفس ٹینس چیمپئین شپ جیت لی

اسلام آباد (اے پی پی) مزمل مرتضیٰ نے پہلی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹینس چیمپئین شپ جیت لی۔ مینز سنگلز فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے حریف محمد عابد کو شکست دی ۔ لیڈیز سنگلز میں ماہین آفتاب نے سارہ منصور کو شکست دی۔جنرل زبیر محمود حیات، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔

ائیر مارشل فاروق حبیب ، وائس چیف آف ائیر سٹاف ، پاکستان ائیر فورس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی