کینیڈین وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاتون پولیس اہلکار گر کر بے ہوش

کینیڈین وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاتون پولیس اہلکار گر کر بے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹورنٹو(آن لائن) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی تقریر کے دوران ان کے پیچھے کھڑی رائل پولیس اہلکار اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کینیڈین رائل پولیس کی نئے کمشنر کی تقرری کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ ان کے پیچھے کھڑی کینیڈین رائل پولیس کی اہلکار خاتون طبیعت خراب ہونے پر گر پڑی جس پر وہاں موجود اس کے دیگر ساتھیوں نے اسے سنبھالا۔خاتون اہلکار کے بے ہوش کر گرنے سے تقریب میں ہلچل مچ گئی جب کہ اس دوران جسٹن ٹروڈو کو اپنی تقریر روکنی پڑی۔ تاہم بے ہوش ہونے والی خاتون اہلکار کو فورا طبی امداد دی گئی۔واضح رہے کہ اسی تقریب کے دوران کینیڈین رائل پولیس کمشنر برینڈا لوکی کی تقریر کے دوران بھی ان کے پیچھے کھڑا اہلکار اچانک بے ہوش ہوکر گرپڑا تھا، جس کے باعث لوکی کو اپنی تقریر کچھ دیر کے لئے روکنی پڑی تھی۔
کینیڈین وزیراعظم

مزید :

علاقائی -