صوابی جیل کے 19 قیدیوں میں ایچ آئی وی، 4 میں یرقان کی تصدیق

صوابی جیل کے 19 قیدیوں میں ایچ آئی وی، 4 میں یرقان کی تصدیق

صوابی(این این آئی) صوبہ خیبرپختونخوا کی صوابی جیل کے 19 قیدیوں میں ایچ آئی وی وائرس جبکہ 4 میں یرقان کی تصدیق ہوئی ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق صوابی جیل میں موجود مرد و خواتین قیدیوں کی تعداد 640 ہے جن میں سے 126 قیدیوں کے بخار، الٹی اور پیٹ کی خرابی کی شکایت پر خون کے نمونے لیے گئے تھے۔ڈی ایچ کیو صوابی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر شکیل کے مطابق 126 میں سے 19 قیدیوں کے خون کے نمونوں میں ایچ آئی وی وائرس پایا گیا جبکہ 4 قیدی ہیپاٹائٹس سی اور بی میں مبتلا ہیں۔ ایم ایس کے مطابق ایڈز اور یرقان سے متاثرہ افراد کے علاج کو ممکن بنایا جائیگا تاکہ ان موذی بیماریوں سے جیل کے دوسرے قیدیوں کو بچایا جاسکے۔

صوابی جیل

مزید : علاقائی