عالمی سازش ناکام بنانے کیلئے قرآن و سنت سے آشنا لوگوں کو پارلیمنٹ پہنچانا ضروری : فضل الرحمن

عالمی سازش ناکام بنانے کیلئے قرآن و سنت سے آشنا لوگوں کو پارلیمنٹ پہنچانا ...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عالمی استعماراین جی اوز کے ذریعہ سے پاکستان میں اپنی مرضی کی قانون سازی کیلئے سازشیں کر رہا ہے ، جسے ناکام بنانے کی خاطر قرآن و سنت سے آشنا لوگوں کو پارلیمنٹ میں پہنچانا ضروری ہے ۔ایوان اقبال میں ہونیوالی امیر شریعت کانفرنس نے خطاب کر رہے تھے ۔جس کی صدارت قائد احرار سید عطا ء المہیمن شاہ بخاری نے کی۔مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام ہونیوالی اس کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے سربراہ مولانا عبدالرزاق سکندر،خواجہ عزیز احمد، مجلس احرار کے سیکریٹری جنرل حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، نائب امیر مولانا کفیل شاہ بخاری، (ق) لیگ کے مرکزی رہنماچودھری پرویز الٰہی ،جے یو پی کے سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید پراچہ،مولانا زاہد الراشدی، مولانا مجاہدالحسینی،مولانا اجمل قادری،پروفیسر خالد بشیر،سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،ڈاکٹر سعید عنایت اللہ،علامہ زبیراحمدظہیر، ڈاکتر شاہد کشمیری ،سید عطاء اللہ شاہ ثالث اور دیگر نے خطاب کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فرقہ واریت ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے۔ باہمی یکجہتی سے ہی ملک کو مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ استعمال کیخلاف ہماری جنگ جاری ہے ،ہمارے آباء نے جو راستے ہمارے لئے متعین کئے ہم انہی راستوں پر ہیں، ملک اور دین کے مسائل کی خاطر ہم ایک ہیں ، ہم نے اسی اتحاد کے ذریعے بڑی سازشوں کو ناکام بنایا، یہ اتحاد آج بھی قائم ہے اور ہم اپنی جنگ جیت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار ہمارے آئین اور قانون میں شامل اسلامی دفعات کو ختم کروانے اور اپنی مرضی کی قانون سازی کیلئے سازشیں کر رہی ہیں اور اس مقصد کی خاطر این جی اوز ان کا ہتھیار ہیں ، یہ این جی اوز ہر سیاسی جماعت میں اپنی لابی بنا چکی ہیں اور یہی لابیز آئین میں اپنی مرضی کی مداخلت کیلئے قانون سازی کر رہی ہیں ، ان کی جرات کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ حقوق نسواں کے نام پر ایک قابل اعتراض ترمیم کی خاطر این جی اوز کے لوگ میرے پاس بھی پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستی اور فرقہ وارانہ نفرت عالم اسلام کے خلاف استعمار کا ایجنڈا ہے ، ہم سے اسے پہلے کامیاب ہونے دیا نہ اب ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی قوانین کے نفاذ کی اس جنگ میں کامیابی کا ایک ہی راستہ ہے کہ قوم قرآن وسنت کو سمجھنے والوں پارلیمنٹ میں بھیجے ۔(ق) لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارا خاندان ختم نبوت کیلئے ہراول دستے کیساتھ چلنا اپنا فرض سمجھتا ہے ،ہر دور میں ہم نے اپنا یہ فرض نبھایا اور نبھاہتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قانون توہین رسالت میں ترمیم حادثاتی طور پر ہوئی نہ کسی وزیر کی ایسی کوئی مجال ہے ، یہ سازش 2013کے الیکشن سے پہلے لندن میں تیار ہوئی اور نواز شریف نے قادیانی جماعت سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایسا کریں گے ۔

فضل الرحمن

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...