عاصمہ رانی قتل کیس کامرکزی ملزم مجاہد آفریدی شارجہ سے پاکستان منتقل

عاصمہ رانی قتل کیس کامرکزی ملزم مجاہد آفریدی شارجہ سے پاکستان منتقل

پشا ور (مانیٹر نگ ڈیسک)کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو شارجہ سے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔مرکزی ملزم مجاہداللہ آفریدی کو فلائٹ نمبر پی کے 212 کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا جہاں کوہاٹ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجود تھی۔ذرائع کے مطابق کوہاٹ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جسے خیبر پختونخوا منتقل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد ا?فریدی کو 2 روز قبل انٹرپول کے ذریعے شارجہ سیگرفتار کیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...