اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور معصوم فلسطینی کو شہید کردیا۔اسرائیلی فوج بربریت سے باز نہ آئی،مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے ایک اور معصوم فلسطینی کو شہید کردیا،جس کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرے جاری ہیں ۔مقبوضہ بیت المقدس کو امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد فلسطینی تاحال سراپا احتجاج ہیں۔

معصوم فلسطینی شہید

مزید : علاقائی