مالی ، انتخابی کرپشن عروج ہرہے ، کوئی بھی اپنے ممبران اسمبلی کیخلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں : سراج الحق

مالی ، انتخابی کرپشن عروج ہرہے ، کوئی بھی اپنے ممبران اسمبلی کیخلاف کارروائی ...

لاہور ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مالی اور انتخابی کرپشن عروج پر ہے ،جو لوگ قومی اسمبلی اور سینیٹ الیکشن میں کرپشن کی بات کرتے ہیں وہی بک جاتے ہیں،کوئی بھی پارٹی سربراہ اپنے ممبران اسمبلی کے خلاف کاروائی کرنے کو تیار نہیں ،سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ 12 مارچ کو سینیٹرز سے حلف لیا جائے کہ کیا اس نے ووٹ بیچا یا خریدا ہے،زرداری، نوازشریف، عمران سمیت تمام مرکزی قائدین سے حلف لیا جائے کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کا استعمال تو نہیں کیا ہے،ہمارے ادارے پولیس، ٹیکسی ڈرائیور پر ہاتھ ڈالتے ہیں مگر کروڑوں اور اربوں کی کرپشن کرنے والوں کو کچھ نہیں کہتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی پشاور میں صوبائی مشاورتی کونسل کے اجلاس اور خواتین کانفرنس سے خطاب اور بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے نومنتخب سینیٹر اور امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مشتاق احمد خان نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کو بجلی کے خالص منافع سے حصہ نہیں دیا جارہا ،جو صوبہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کرتا ہے وہاں لوڈ شیڈنگ سب سے زیادہ ہے۔صوبے میںآئل اور گیس کے ذخائر موجود ہیں مگر انہیں کوئی نہیں نکالتا اور نہ ہی خیبرپختونخوا کو بجلی کا معاوضہ دیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں کے پی کے نے دیں مگر آج تک کسی حکومت کی طرف سے اس کا اعتراف کیا گیا نہ بے گھر اور دربدر ہونے والوں کو اس کا معاوضہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک سے قومی سرمایہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا جارہا ہے ۔2016 میں 18 بلین روپیہ باہرمنتقل ہونے کی خبریں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل فنانس ایوارڈ کا اجلاس نہ بلا کر آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایک انقلابی اور دیانت دار حکمرانی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، جب تک کرپشن کرنے والوں کو سزا نہیں ملتی قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،اس ملک میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے صرف مالی نہیں اخلاقی کرپشن بھی ہے،ہر لیڈر کے بارے میں کرپشن کی داستانیں موجود ہیں، سات دنوں میں سینیٹ کے انتخابات میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف کیا کاروائی ہوئی ہے۔

سراج الحق

Bac

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...