سپریم کورٹ ،احتساب جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں مزید تین سال توسیع پراز خود کیس نمٹا دیاگیا

سپریم کورٹ ،احتساب جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں مزید تین سال توسیع پراز خود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنیوالے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں مزید تین سال توسیع ہونے پراز خود کیس نمٹا دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے از خود کیس کی سماعت کی۔وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔سرکاری وکیل نے نوٹیفکیشن کی کاپی عدالت میں پیش کر دی،،،جس پر چیف جسٹس نے از خود کیس نمٹا دیا،،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت 13 مارچ کو پوری ہورہی ہے اور پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں انہیں 6 ماہ کے اندر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنا ہے جس کی ڈیڈ لائن بھی 13 مارچ ہی ہے،،سپریم کورٹ نے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا نوٹس لیا تھا اور سیکرٹری قانون کو طلب کرتے ہوئے جواب مانگا تھا۔
احتساب جج

مزید :

علاقائی -