اشتعال انگیز تقاریر کیس ،فاروق ستاد سمیت دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

اشتعال انگیز تقاریر کیس ،فاروق ستاد سمیت دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)انسداد دہشتگردی کی عدالت ایم کیو ایم کے سابق کنونیئر فاروق ستاد سمیت دیگر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی گئی ۔عدالت نے ایم کیوایم کے رہنماوں پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے مزید کارروائی 12 اپریل تک ملتوی کردی۔ہفتے کو انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار، ریحان ہاشمی، روف صدیقی، محمود عبدالرزاق اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔عدالت میں ایم کیو ایم کے غیر حاضر رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان اور قمر منصور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فاروق ستار اسمبلی کے سیشن کے لیئے اسلام آباد اور عامر خان کسی دیرینہ دوست کے انتقال پر تعزیت کی غرض سے اسلام آبادگئے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ قمر منصور کی طبیعت ناساز ہے جسکے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتے۔۔عدالت نے دائر درخواست پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ قمر منصور کی اگر طبیعت خراب ہے تووہ بیماری کا سرٹیفیکٹ پیش کریں۔عدالتی ریماکس میں مزید کہا گیا کہ روف صدیقی سمیت کئی رہنما عدالت میں حاضر ہیں اور چند پیش نہیں ہوئے، غیر حاضر رہنماوں کی وجہ سے مقدمات پر کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی جس سے مقدمات التو کا شکار ہورہے ہیں۔عدالت نے ایم کیوایم کے رہنماوں پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے مزید کارروائی 12 اپریل تک ملتوی کردی۔
اشتعال انگیز تقاریر کیس

مزید :

علاقائی -