خواجہ آصف کیساتھ پیش آ نے والے واقعہ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے،ثناء اللہ،فواد

خواجہ آصف کیساتھ پیش آ نے والے واقعہ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے،ثناء اللہ،فواد

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں اور ذلت کو پہنچ رہے ہیں اس لئے خواجہ آصف کیساتھ جو واقعہ پیش آیا ہے اس پر افسوس کا اظہار نہیں کرنا چاہیے ،ہمیں اس طرح کے مزید واقعات رونما ہونے کی توقع ہے ، یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ ایسی حرکت عمران خان کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف پر سیاہی پھینکے جانے کے واقعہ پر اپنے رد عمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہمیں معلوم تھاکہ ہمارے مخالفین ایسی گھٹیا حرکتیں کریں گے ۔یہ جو حرکت ہوئی ہے یہ پی ٹی آئی کے سپانسرڈ لو گ ہوں گے ۔ ایسی حرکت احسن اقبال کے حلقے میں بھی ہوئی اور ہمیں باقی جگہوں پر بھی اس طرح کے مزید واقعات رونما ہونے کی توقع ہے ۔

راناثناء اللہ

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ،(ن) لیگ کے وزراء غیر مقبول ہو رہے ہیں اور یہ نفرت کا اظہار ہے ۔ خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ عمل کسی طرح بھی درست نہیں لیکن (ن) لیگ کے وزراء تیزی سے غیر مقبول ہو رہے ہیں۔ اس طرح کے واقعات کا ہونا انتہا ہے اور یہ نفرت کا اظہار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

فواد چودھری

مزید : علاقائی