دنیا کو پاکستان سے متعلق غلط تصور رد کر کے نئے انداز سے دیکھنا ہو گا : اعزاز چودھری

دنیا کو پاکستان سے متعلق غلط تصور رد کر کے نئے انداز سے دیکھنا ہو گا : اعزاز ...

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے پاک سر زمین کسی کیخلاف استعمال کرنیکی اجازت نہیں دینگے ،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، کامیاب فوجی آپریشن سے متاثرہ علاقے دہشتگردی سے پاک کردیئے ،پاکستان کا بدلتے حالات میں مثبت تشخص سامنے آیا ہے،امریکہ سمیت مختلف ممالک سی پیک میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، پاکستان کے متعلق غلط تصوررد کرکے نئے انداز سے دیکھنا ہوگا، افغانستان کے مسئلے کا حل صرف مقامی اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہے، پاکستان شراکت داروں سے مل کر افغانستان مسئلے کے حل میں مدد دے گا ، جنوبی ایشیا کے امن کیلئے افغان استحکام بہت ضروری ہے۔ گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی صحافیوں کے 8رکنی وفد نے سفیراعزاز چوہدری سے ملاقات کی جس میں پاکستان سے متعلق بریفنگ میں انکاکہنا تھا انسداد د ہشت گردی آ پریشن کے باعث معاشی اشاریے مثبت ہیں اورسکیورٹی صورتحال بہترین اور شاندارہوگئی ہے،جبکہ دہشتگردی سے پاک علاقوں میں معا شی اور ترقیاتی کام جاری ہے۔ پاکستان دہشتگردی اور مذموم عزائم کیخلاف ہے تاہم پاکستان کے متعلق غلط تصوررد کرکے نئے انداز سے دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ نے جب پاکستان کا ساتھ دیا تودونوں ممالک کا فائدہ ہوا اسلئے امریکہ سے اچھے تعلقات کی امید رکھتے ہیں۔اعزاز چوہدری کامزید کہنا تھا افغان عدم استحکام کا اثرپاکستان پرپڑا تاہم افغانستان کے مسئلے کا حل صرف مقامی اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہے جس کیلئے پاکستان شراکت داروں سے مل کر افغانستان مسئلے کے حل میں مدد دے گا جبکہ جنوبی ایشیا کے امن کیلئے افغان استحکام بہت ضروری ہے۔

اعزازچوہدری

مزید : علاقائی