ڈائریکٹرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رفعت منور کی نماز جنازہ ادا

ڈائریکٹرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رفعت منور کی نماز جنازہ ادا

لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ سائنس پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رفعت منور قضائے الٰہی سے وفات پاگئی تھیں ان کی نماز جنازہ پنجاب یونیورسٹی جوگنگ ٹریک میں ادا کی گئی مرحومہ چیف کمشنر انکم ٹیکس میاں منور غفور کی اہلیہ اور بزرگ مسلم لیگی رہنما محمد حنیف میاں کی صاحبزادی تھیں مرحومہ نے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ ان کی نماز جنازہ میں سابقہ چیئرمین ایف بی آر سہیل احمد سابق محتسب ٹیکس چوہدری عبدالرؤف ممبر فنانس واپڈا امتیاز انجم ممبر فنانس واپڈا مصطفی اشرف چیف کمشنر انکم ٹیکس حاجی احمد، عاقب عمر، میاں منیر، سابقہ آئی جی شوکت جاوید سابق آئی جی محمد یعقوب محترم مجیب الرحمن شامی، محترم جناب خالد سعید شیخ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد زکریا ائیر کموڈر میاں افتخار احمد کمشنر ذوالفقار احمد کرنل رفیع نسیم جناب مطلوب ربانی، سابق ایڈیشنل آئی جی اظہر حسن ندیم ممبر پنجاب سروسز کمیشن داؤد طاہر جناب اقبال آفانی چیف ایگزیکٹو لیسکو اکرم آرائیں جی ایم آپریشن لیسکو چوہدری انور جی ایم ٹیکنیکل خالد سعید چیف انجینئر حمداللہ خان اور چیف انجینئر رانا اجمل ممتاز وکلا، ماہرین تعلیم اور معززین شہر نے شرکت فرمائی۔ مرحومہ کی رسم قل آج بروز اتوارپروفیسر کالونی مسجد پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس نماز عصر کے وقت ہوگی۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔

رفعت منور

مزید : علاقائی