پاکستان کے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات نظر نہیں آرہے : امریکہ

پاکستان کے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات نظر نہیں آرہے : امریکہ

واشنگٹن (بیورو چیف اظہر زمان) امریکہ نے کہا ہے وہ بلوچ علیحدگی پسند تحریک نہیں پاکستان کی علاقائی سلامتی کی حمایت کرتاہے ، بلوچ درا ند ا زی کے حق میں ہیں ناہی کسی ایسی تحریک کی تائید کرتے ہیں، ہمارا پیغام یہی ہے اگر کوئی بھی دہشتگرد گروہ خطے میں کسی بھی ملک کیخلاف پرتشدد کا ر روائی کرے گا تو اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، فی الحال پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کیخلاف فیصلہ کن اور مستقل بنیادوں پر اقدامات نہیں دیکھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی سینئر اہلکار ایلس ویلز نے واشنگٹن میں یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس تھنک ٹینک میں افغانستان کے حوالے سے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کہاحال ہی میں امریکی حکومت کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کے تین رہنماؤں کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام کے اعلان سے ظاہر ہوتا ہے امریکہ ان گروہوں کے بھی خلاف ہے جو پاکستان مخا لف ہیں اور ان کے بھی جو افغانستان کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا امریکہ یہ بھی جاننا چاہتا ہے پاکستان صدر غنی کی تجا و یز کی حمایت اور عملداری کیلئے کیا کر سکتا ہے، امریکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے ان کوششوں کے حق میں ہے جو جنر ل باجوہ کے اکتوبر دو ہزار سترہ کے دورہ کابل کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کیلئے کی گئی تھیں۔حال ہی میں افغان صدر اشر ف غنی کی جانب سے طالبان کو سیاسی دھارے میں شمولیت کی دعوت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کابل عمل ایک سنجیدہ قدم ہے اور امریکہ پاکستان کیساتھ ان معاملات پر تعاون کیلئے گفتگو جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔

امریکہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...