شجاعت ،پرویز الٰہی سے لاہور ہائیکورٹ ،ڈسٹرکٹ بارز کے عہدیداروں کی ملاقات

شجاعت ،پرویز الٰہی سے لاہور ہائیکورٹ ،ڈسٹرکٹ بارز کے عہدیداروں کی ملاقات

لاہور (ا ین این آئی)مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم شجاعت حسین اور مرکزی رہنما پرویزالٰہی سے لاہور ہائیکورٹ بار کے نومنتخب صدر انوارالحق پنوں اور صدر ڈسٹرکٹ بار لاہور محمد ارشد کی سربراہی میں عہدیداروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے منتخب ہونے والے وفد کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کا نظام عدل کی سربلندی اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں بڑا کردار ہے۔ ہائیکورٹ بار کے صدر محمد انوار الحق پنوں اور صدر ڈسٹرکٹ بار محمد ارشد نے مسلم لیگی قائدین سے اظہار تشکر کیا۔

ملاقات

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...